ممبئی ۔ 2۔ فروری ( پی ٹی آئی )ممتاز صنعت کار اور راجیہ سبھا کے شیوسینا رکن راج کمار دھوت نے کہاکہ مہاراشٹرا کو ایک آئی آئی آئی ٹی ( انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ) کی ضرورت ہے ۔ اور ان کی پارٹی آنے والے عام انتخابات کے بعد مراٹھواڑہ کے علاقہ اورنگ آباد میں اس باوقار ادارہ کے قیام کیلئے بھرپور کوشش کرے گی ۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اورنگ آباد میں آئی آئی آئی ٹی کے قیام کوممکن بنائیں ۔ اورنگ آباد ایک تیز ی سے ترقی کرنے والا شہر ہے اور اس میں ضروری انفرااسٹرکچر موجود ہے ۔ ممبئی میں
پہلے آئی آئی ٹی کے قیام کے بعد ریاست میں ایک اور آئی آئی آئی ٹی کی ضرورت ہے ۔ راج کمار دھوت نے اس ہفتہ کے اواخر میں یہ بات کہی ۔ انڈین انسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قیام کیلئے مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں کافی اراضی موجود ہے ۔ آئی آئی آئی ٹی کیمپس یونیورسٹی میں بھی قائم کیاجاسکتا ہے کیونکہ وہاں کافی اراضی بیکار پڑی ہے ۔ دھوت نے مزید کہاکہ احتجاجوں کے باعث بڑے پراجکٹوں کے روکے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مہاراشٹرا میں مزید صنعتیں قائم کی جانی چاہئے اور مزید سرمایہ کاری ہونی چاہئے ۔